4 نومبر، 2022، 2:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84932505
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں ایرانی سفیر نے عمران خان کیخلاف حملے کی مذمت کی

تہران۔ ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے یک پیغام میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "محمد علی حسینی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

ایرانی سفیر نے عمران خان اور شوٹنگ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کے لیے صحت یابی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان"ناصر کنعانی" نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کیخلاف قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اللہ رب العزت سے سابق پاکستانی وزیر اعظم اور اس حادثے کے دیگر زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں عمران خان، فیصل جاوید اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

عمران خان اور فیصل جاوید لاہور کے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کی جانب سے حملہ آور سے تفتیش کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پولیس نے گرفتار ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حمایت یافتہ بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد، عمران خان نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہمیں منظم کیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .